غرب اردن کے شہر نابلس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ایک گروپ نے شہر کے مشرقی علاقے شاہراہ عمان پر دھاوا بول دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اس کارروائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہودی آبادکاروں کے جتھوں نے علاقے میں نبی حضرت یوسف کے مقبرے میں دراندازی کا ارتکاب کیا۔ یہودیوں نے وہاں اپنی مزعومہ دینی عبادات سرانجام دیں۔
باخبر مقامی ذرائع کے مطابق متعدد فوجی گاڑیاں مقبرہ حضرت یوسف میں دراندازی کے مرتکب اور شہر پر حملہ آور یہودیوں کو لیجانے والی بسوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار کے آس پاس فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں میں بڑے پیمانے پر جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، تاہم اس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
ایک ملتی جلتی کارروائی میں اسرائیلی فوجی دیر شرف، زاریا اور عناب قصبوں میں واقع نابلس کے مغربی جنکشن پر فلائنگ چیک پوسٹ قائم کر کے شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا کرتے رہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
