(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض اسرائیلی حکام نے نئے آبادکاری منصوبوں کے لیے نابلس میں ۲۰ ایکڑ زمین ضبط کر لی ۔
روزنامہ قدس کے مطابق، آبادکاری کے مخالف کارکن غسان دغلس نے کہا کہ اسرائیلی حکام نے ايلون موريه غیر قانونی بستی کی جانب جاتی سڑک کی تعمیر کے لیے دير حطب اور عزموط گاوں میں فلسطینیوں کی زمینیوں کو ضبط کر لیا۔
دغلس نے مزید کہا کہ نئے آبادکاری منصوبے سے فلسطینی سڑک کے ساتھ واقع اپنی ۴۰۰ ایکڑ زمینوں تک نہیں پہنچ سکیں گے ۔