• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 17 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غاصب اسرائیل کی مغربی کنارے میں گھروں پر یلغار اور گرفتاریوں کی لہر

قابض افواج نے مغربی کنارے کے شہروں جنین، نابلس، اور الخلیل پر دھاوا بولا اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر اندھا دھند گرفتاریاں کیں۔

جمعرات 04-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
الشیخ جراح: صیہونی فوج کا ’انروا‘ ہیڈ کوارٹر سمیت فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ

A Palestinian family waits outside as Israeli security forces search for suspects following a shooting attack in the neighbourhood of Sheikh Jarrah in annexed east Jerusalem, on April 18, 2023. - A suspected Palestinian gunman wounded two men near a Jewish site in annexed east Jerusalem, Israeli authorities said, with security forces conducting a manhunt for the perpetrator. (Photo by AHMAD GHARABLI / AFP)

0
SHARES
6
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج نے جمعرات کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے مغربی کنارے کے شہروں جنین، نابلس، اور الخلیل پر دھاوا بولا اور شہریوں کے گھروں میں گھس کر اندھا دھند گرفتاریاں کیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سفاک صہیونی فوج نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع بلعین سلواد، الخلیل کے شمال مشرق میں سعیر، بیت لحم کے مشرق میں بیت تعمر گاؤں، اور نابلس کے جنوب میں بیتا پر بھی چھاپے مارے۔

فلسطینی فیلڈ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جاری نسل کشی کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی افواج اور مسلح صہیونی غنڈوں نے اب تک کم از کم ایک ہزار سترہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے اور تقریباً ساتھ ہزارافراد کو زخمی کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اٹھارہ ہزار پانچ سوسے زائد شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

امریکی حمایت کے ساتھ قابض اسرائیل نے ساتھ اکتوبر 2023 سے غزہ میں اجتماعی نسل کشی کا سلسلہ شروع کیا جس میں اب تک تراسٹھ ہزار ساتھ سو چھیالیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور دو لاکھ پینتالیس ہزا زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس دوران، دس ہزارسے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ قابض اسرائیل کی مسلط کردہ قحط سالی کے باعث بدھ تک تین سو سڑسٹھ فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک سو اکتیس معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

Tags: صہیونیصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.