ایک حالیہ منکشف دستاویز کے مطابق سابق مصری صدر حسنی مبارک کے نائب اور سابق خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر عمر سلیمان نے مصری وزیر پٹرول کو ہدایات جاری کی کہ اسرائیل کے ساتھ کیے گئے گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے۔
دستاویز کے مطابق سلیمان نے وزیر پٹرول کے ڈرافت کی حمایت کی جس میں پٹرولیم اتھارٹی کے سربراہ اور پٹرولیم کمپنی کے سربراہ کو سہ طرفی معاہدے پر دستخط کا کہا گیا تھا۔ عمر سلیمان نے پٹرولیم وزیر کو دی گئی اپنی ہدایت میں انہیں اس معاملے میں جلدی کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
عمر سلیمان نے سابقہ معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ عمر سلیمان نے چھبیس جنوری 2004ء کے اپنے اس پیغام میں کہا کہ وہ اسرائیلی حکام سے گیس فراہمی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے معاملے پر اتفاق کر چکے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

