اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عرب سمٹ اپنے آئندہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی حمایت میں عملا کام کرے گی۔ عرب سمٹ کا اجلاس اس ماہ کے آخر میں دوحہ [قطر] میں منعقد ہو رہا ہے۔
ابو زھری نے خبر رساں ادات قدس پریس کو بتایا کہ ان کی تنظیم توقع رکھتی ہے کہ آنے والے عرب سمٹ کے اجلاس میں فلسطین کے مقدس مقامات کے صیہونیت سے تحفظ کے لئے قرارداد پاس کی جائے گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سمٹ کے شرکاء مقبوضہ فلسطین میں قائم یہودی بستیوں اور غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے خلاف قرارداد پاس کریں گے اور فلسطینی اسیران کے معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں گے۔
ترجمان نے عرب حکومتوں کو فلسطین کی عرب لیگ میں نمائندگی پر نظر ثانی کرنے کا کہا اور بتایا کہ پارٹیوں میں سے ایک فلسطینی عوام کی واحد نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری پارٹی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن جیت جاتی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
