• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عرب بہار کے نتائج سے خوفزدہ اسرائیل نے مسجد اقصی کو یہودیانے کا عمل تیز کر دیا

بدھ 16-01-2013
in فلسطین
0
plf fast
0
SHARES
0
VIEWS

تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے القدس بالخصوص مسجد اقصی کیخلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ مسجد اقصی پر حملوں میں اضافے اور پورے شہر کو یہودی رنگ میں رنگنے کی کارروائیوں میں تیزی کا محرک عرب بہار کے اثرات فلسطین تک پہنچنے کا اسرائیلی خوف ہے۔

صہیونی حکام نے عرب بہار کے تناظر میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کے خلاف اپنے ناپاک منصوبے پر عمل کی رفتار تیز کر دی ہے۔
سن 1948 میں فلسطین کے اکثر حصے پر قبضہ کر کے بنائی گئی صہیونی ریاست اسرائیل میں سرگرم تحریک اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے حملوں میں تیزی کا مقصد مستقبل میں اس مسجد کو یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل اسی طریقے کو اپناتے ہوئے پہلے ہی مسجد ابراھیمی کو یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم کر چکا ہے۔ اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے مسجد اقصی پر قبضے کے منصوبے کو مختلف مراحل میں تقسیم کر رکھا ہے ، عرب بہار کا اثر فلسطین میں پہنچنے سے خائف اسرائیلی حکام نے مسجد اقصی کو زمانی اعتبار سے تقسیم کرنے کے منصوبے پر کام تیز کردیا ہے، حالیہ عرصے میں مسجد اقصی پر یہودی آباد کاروں کے حملوں میں تیزی بھی اسی کا شاخسانہ تھا۔

فلسطین کے نامور رہنما نے مسلمانوں کے قبلہ اول اور تیسرے مقدس ترین مقام پر مکمل قبضے کے صہیونی منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا آخری ہدف مسلمانوں سے ان کا قبلہ اول چھین کر یہاں پر ھیکل سلیمانی تعمیر کرنا ہے۔ جس کے لیے وہ مسجد اقصی میں یہودی آباد کاروں کے داخلے اور اپنی رسومات کی ادائیگی کے ذریعے پہلے اسے مسلمانوں کی طرح یہودی مذہبی مقام قرار دلوائے گا۔ پھر اسی بنا پر اسی مسجد کو یہودی تہواروں کے موقع پر صرف یہودیوں کے زیر استعمال کرنے کی راہ ہموار کریگا۔

اسی طرح مسجد اقصی کے صحنوں اور حرم القدس کے دیگر مقامات سے مسلمانوں کی مذہبی شناخت ختم کرکے انہیں عام مقامات قرار دلوایا جائیگا ، اس طرح آخر میں پوری مسجد اقصی پر قبضے کی راہیں ہموار کی جائیں گی۔ تحریک اسلامی کے سربراہ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ان سے نہیں چھین سکتی۔

شیخ رائد صلاح نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول کے خلاف اسرائیلی جارحانہ عزائم کو سمجھ کر اس کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کریں۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.