• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کا قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کا اعتراف

پیر 14-04-2014
in فلسطین
0
plf abas malaysia
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے زیر کمانڈ انٹیلی جنس پولیس نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے تفتیش کار سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان پر تشدد کرتے اور غیرانسانی سلوک کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا کی جانب سے یہ اعتراف حال ہی میں "الحق” فاؤنڈیشن نامی ایک ادارے کی جانب سے جاری ایک ویڈیو فوٹیج کے بعد کیا گیا ہے۔ اس فوٹیج میں اسامہ الشوامرہ نامی ایک فلسطینی نوجوان کو دکھایا گیا ہے جسے عباس ملیشیا کے غنڈوں نے مسلسل تین دن تک ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں الشوامرہ کا جسم زخموں سے چور ہوچکا ہے۔

عباس ملیشیا نے اپنے آفیشل فیس بک کے صفحے پر جاری ایک بیان میں "الحق” فاؤنڈیشن کی جاری کردہ ویڈیو فوٹیج کو درست قرار دیا ہے اور کہا ہے سیکیورٹی حکام نے الشوامرہ سے بدسلوکی کی تھی، وہ اس کا اعتراف کرتے ہیں۔

پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسامہ الشوامرہ کو حراست میں لیے جانے کے بعد تین دن تک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تیسرے دن اسے شدید زخمی حالت میں ملٹری پراسیکیوٹر جنرل کے سامنے پیش کیا گیا۔

ادھر انسانی حقوق کی تنظین "الحق” کی جانب سے جاری ایک تصویری فوٹیج میں 28 سالہ اسامہ الشوامرہ کو گرفتاری کے بعد تشدد نشانہ بنائے جانے کی حالت میں زخموں سے چور دکھایا گیا ہے۔ خصوصی ذرائع سے حاصل ہونے والی ان تصاویر نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے شہریوں سے حسن سلوک کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا نہتے شہریوں کے خلاف وہی وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جو صہیونی عقوبت خانوں میں اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں پر استعمال کرتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.