الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں جمعرات کے روز عباس ملیشیا نے فلسطینی وکلاء پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کئی وکلاء زخمی ہوگئے۔ عباس ملیشیا کے وحشیانہ تشدد کے واقعے کے بعد وکلاء نے آج جمعہ کے روز انتظامی، فوجی، فیملی اور مجسٹریٹ عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں وکلافورم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے حلحول کی مجسٹریٹ عدالت نے باہر جمع ہونے والے وکلاء پر تشدد کیا۔ عباس ملیشیا نے وکلاء پر لاٹھیاں برسائیں اور انہیں بجلی کی تاروں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ عباس ملیشیا کے تشدد سے متعدد وکلاء زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وکلاء کے نمائندہ فورم نے عباس ملیشیا کےہاتھوں تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئےبہ طور احتجاج آج عدالتوں کا بائیکاٹ اور صدر عباس سے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔