مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کے قریب فلسطینیوں کی نکالی گئی ایک ریلی پر گولیاں چلائیں۔ جس کے نتیجے میں 10 سالہ محمد ابو عصب اور محمد رائد الطیراوی زخمی ہوگئے۔ ’’پی آئی سی‘‘ کے نامہ نگار کے مطابق ابو عصب کے پیٹ میں گولی لگی ہے جبکہ راید الطیروای کی ٹان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئی ہے۔ دونوں زخمی بچوں کو علاج کے لیے نابلس کے ایک سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا نے بلاطہ کے شہریوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ بیت المقدس کو ملانے والی شاہراہ کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مظاہرین مزید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے عباس ملیشیا کی گاڑیوں پر سنگ باری بھی کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
