فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے حسب معمول اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت لحم میں داخل ہونے والے ایک یہودی دہشت گرد کو یہ کہہ کر صہیونی فوج کے حوالے کردیا کہ وہ غلطی سے راستہ بھول کرفلسطینی علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔
اسرائیلی آباد کار کی صہیونی فوج کو حوالگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ آئے روز اس طرح کے واقعات رو نما ہوتے رہتے ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے دراندازی کے بعد فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے والے یہودیوں سے تفتیش تک نہیں کرتے۔ الٹا ان کی مہمان نوازی کرتے اور انہیں بہ حفاظت طریقے سے یہودی فوج کے حوالے کردیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس ملیشیا فلسطینی آبادیوں میں مسلح حالت میں گھس آنے والے سیکڑوں یہودی دہشت گردوں کو بھی کسی قسم کی تفتیش کے بغیر چھوڑ دیتی رہی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
