• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا جنگی مجرم بن گئی، زیرحراست طلب پرہولناک تشدد

ہفتہ 28-11-2015
in فلسطین
0
Ahmed Najam
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام جیلوں میں سیاسی بنیادوں پر ڈالے گئے فلسطینی شہریوں پر ہولناک تشدد کیا جا رہا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں بعض طلباء بھی شامل ہیں جنہیں دوران حراست اذیتیں دی جاتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ حال ہی میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قائم جنید نامی ایک عقوبت خانے میں فلسطینی اتھارٹی کی ڈیفنس فورس نے احمد نجم موالید نامی ایک طالب علم کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ نجم کا تعلق جنین کے نواحی علاقے سیریس سے ہے اور وہ جامعہ پولیٹیکنیک کے انجینیرنگ کالج میں آخر سال کا طالب علم ہے۔ اسے حال ہی میں عباس ملیشیا نے نابلس سے یونیورسٹی کے باہرسے گرفتار کیا اور 19 نومبر کو اسے جنید جیل منتقل کیا گیا جہاں عباس ملیشیا کے اہلکار اسے ہولناک تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم پرکوئی الزام بھی عائد نہیں کیا گیا ہے۔ دوران حراست عباس ملیشیا کے اہلکار اسے آہنی لاٹھیوں اور کریسوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اسے بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے ہیں۔ وہ کئی روز سے نیند سے بھی محروم ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت مزید تشویشناک ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ النجاح سے وابستہ طالب علم نجم کو ماضی میں بھی متعدد مرتبہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں ڈالا جاتا رہا ہے۔ اسے پچھلے سال فروری کو بھ حراست میں لیا گیا اور 21 دن تک جیل میں رکھا گیا تھا۔ رواں سال 13 مئی کو بھی اسے گرفتارکیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعباس ملیشیا جنگی مجرم بن گئی، زیرحراست طلب پرہولناک تشدد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.