• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا بھی اسرائیلی فوج کی راہ پر، کم سن بچوں کے وارنٹ جاری کردیے

اتوار 31-05-2015
in فلسطین
0
plf warrent-issued
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کو حراست میں لینے کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے مگران کے گھرپرموجود نہ ہونے کی بناء پرانہیں خود کو حکام کے حوالے کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز عباس ملیشیا کے ایک درجن اہلکارنے رام اللہ میں معتصم ایمن زلوم اور اس کے کزن سعد رائد زلوم کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھروں پر چھاپہ مارا مگر اس وقت دونوں بچے گھر پرموجود نہیں تھے جس کی بناء پران کی گرفتاری تو عمل میں نہیں لائی جاسکی البتہ پولیس نے ان کے وارنٹ گرفتاری ان کے اہل خانہ کو دکھائے اور حکم دیا کہ دونوں بچے فی الفور خود کو حکام کے حوالے کردیں۔

بچوں کے ایک قریب عزیز مصعب زلوم نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عباس ملیشیا کی جانب سے دو بچوں کے وارنٹ گرفتاری تو جاری کیے گئے ہیں مگر اہل خانہ کے مسلسل استفسار کے باوجود اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ دونوں بچوں کی عمریں چودہ اور پندرہ سال کےدرمیان بتائی جاتی ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے عباس کی طرف سے کم عمربچوں  کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جو کام اس سے قبل اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے ساتھ کررہی تھی اب عباس ملیشیا نے بھی اختیار کرلیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.