
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے بلدیہ دورا کے کلچرل سینٹر کے قریب ایک سفید رنگ کی گاڑی جاتے دیکھی جس پر اسرائیلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ اسے ایک یہودی آبادکار چلا رہا تھا اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق بیت ایل سے ہے۔
درایں اثنا محمود عباس کے محکمہ انٹلیجنس کی دو گاڑیوں نے اس کا پیچھا کیا اورایک جگہ روک کر کار سوار یہودی آبادکار کو گرفتار کر لیا بعد میں معمولی پوچھ گچھ کے بعد اسے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہودی آباد کار کواسرائیلی حکام کے حوالے کرنے والے فلسطینیی سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کی مکمل تلاشی لی گئی۔
مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو آئے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں طرح طرح کے مظالم کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب محمود عباس اتھارٹی یہودی آبادکاروں کےساتھ "حسن سلوک” کے قائم کردہ اپنے ہی سابقہ ریکارڈ توڑ رہی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
