رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ملائیشیا میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن قرات وتحفیظ القرآن میں ایک فلسطینی قاریہ نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیراوقاف و اموردینیہ حسام ابو الرب نے بتایا کہ ملائیشیا میں تحفیظ القرآن کے مقابلے میں فلسطینی قاریہ ھدیل خالد جبارۃ نے عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مجموعی طور پر اس مقابلے میں 70 ممالک کے قراء اور قاریات نے شرکت کی۔ ان کا تعلق مسلمان اور عرب ممالک سےتھا۔ فلسطینی وزیر اوقاف نے ملائیشیا کی حکومت کی دینی خدمات اور عالم اسلام میں قرآن اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔