• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی مارچ برائے آزادئ القدس ،ایشیائی ممالک کا اجلاس کراچی میں شروع

جمعرات 02-02-2012
in فلسطین
0
IMG 7098
0
SHARES
4
VIEWS
IMG 7098عالمی مارچ برائے آزادئ القدس (گلوبل مارچ ٹو یروشلم) کے عنوان سے ایشیائی ممالک کا اجلاس کراچی میں شروع ہو گیا ،ایشیائی ممالک بشمول انڈو نیشیا،ایران،بھارت،پاکستان،بنگلہ دیش،فلسطین سمیت اردن کے وفود کی شرکت۔

کراچی( )عالمی مارچ برائے آزادئ القدس (گلوبل مارچ ٹو یروشلم) کے عنوان سے ایشیائی ممالک کا اجلاس کراچی میں شروع ہو گیا ،ایشیائی ممالک بشمول انڈو نیشیا،ایران،بھارت،پاکستان،بنگلہ دیش،فلسطین سمیت اردن کے وفودشریک ہوئے۔ایشیائی

ممالک کا اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ایشائی ممالک کے وفود محمد معروف (انڈو نیشیا)،سلیم غفوری(ایران)،معین الدین خان (بنگلہ دیش)،فیروز مٹھی بور والا (بھارت)صابر کربلائی (پاکستان)،ڈاکٹر محمد(فلسطین)،عبداللہ(اردن) اور پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول اسد اللہ بھٹو(سابق رکن قومی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی سندھ)،علامہ ناصر عباس جعفری(سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان)،مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی)،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی(مرکزی رہنما جمعیت علمائے پاکستان)،مولانا مقصود ڈومکی (ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان)،کرامت علی (صدر پاکستان لیبر انسٹیوٹ)،مقتدیٰ منصور(کالم نگار)سمیت مولانا احمد اقبال (رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور)،اسد اللہ (حیدر آباد) و دیگر شریک ہوئے۔

ایشائی ممالک کے عالمی مارچ برائے آزادئ القدس کے دو روزہ اجلاس کے پہلے دن شرکائے اجلاس نے مارچ کے مہینے میں شروع ہونے والے عالمی مارچ برائے آزادئ القدس میں ایشائی ممالک سے شریک ہونے والے قافلوں کی شرکت کے حوالے سے تفصیلی بحث کی اور تمام معاملات کو حتمی شکل دی گئی ۔واضح رہے کہ دو روزہ ایشائی ممالک کی کانفرنس پاکستان کے شہر کراچی میں جاری ہے جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اس کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔
ایشیا ئی ممالک کے وفود دو روزہ کانفرنس کے دوسرے روز اجلاس میں ایشیائی ممالک کی جانب سے عالمی مارچ برائے آزادئ القدس میں شرکت کے حوالے سے روٹ پلان کو حتمی شکل دیں گے جبکہ آج ۵ بجے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے بھی خطاب کریں گے اور شام ۷ بجے جماعت اسلامی کراچی کے مرکزی دفتر اداری نور حق میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ’’گلوبل مارچ ٹو یروشلم‘‘ میں بھی شریک ہوں گے اور آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.