• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عالمی رضا کاروں کی اتوار کی اسرائیل آمد، صہیونی فورسز نے گرفتاریوں کی تیاری کر لی

منگل 10-04-2012
in فلسطین
0
plf preparation
0
SHARES
0
VIEWS

plf preparation

عالمی رضا کاروں کی اسرائیل آمد پر صہیونی فورسز نے ان کے خلاف کارروائیوں کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ’’فلسطین میں خوش آمدید‘‘ کے عنوان سے جاری اس مہم کے تحت عالمی رضا کار اگلے اتوار کو لد ائیرپورٹ کے ذریعے 48ء کے مقبوضہ فلسطین پہنچیں گے۔

 

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی داخلی سکیورٹی کے وزیر یٹزاک احرونووٹز نے فضائی راستے آنے والے اس قافلے کو روکنے اور اس کی سرگرمیوں کو کچلنے کے لیے تیاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی وزارت داخلہ کے اہلکار، پولیس، ائیرپورٹ کا عملہ اور دیگر سکیورٹی ونگز عالمی رضا کاروں کو اسرائیلی شہروں اور علاقوں میں پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیں گے۔
منصوبے کے مطابق کوشش کی جائے گی کہ عالمی رضا کاروں کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کرکے حراست میں لے کر دوبارہ جلد از جلد ان کے ملکوں کی جانب روانہ کردیا جائے۔
اسرائیلی روزنامے ’’ھارٹز‘‘ کے مطابق احرونووٹز نے سکیورٹی فورسز کو لد ائیرپورٹ پر پھیلنے کا حکم دے دیا ہے جہاں پر ان کی عالمی انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں سے مڈ بھیڑ ہونے کا خدشہ ہے۔ اس موقع پر ائیرپورٹ کے اندر کسی قسم کی جھڑپوں سے نمٹنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب مہم کی منتظمین نے اعلان کیا ہے اب تک 1948ء سے اسرائیلی زیر تسلط مقبوضہ فلسطین جانے کے لیے اب تک 2500 افراد نے اپنے نام رجسٹرڈ کروا لیے ہیں۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی حکام نے یورپ اور امریکا کی ائیر لائنز سے درخواست کی ہے کہ اس مہم میں شریک رضا کاروں کو اسرائیل نہ لایا جائے۔
تنظیم کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اس مرتبہ وہ اپنے ہمراہ صحافیوں اور میڈیا کے لوگوں کو بھی اپنے ہمراہ اسرائیل لے کر جائیں گے تاکہ یہ بات ساری دنیا کو معلوم ہو سکے کہ اسرائیل ہمارے ساتھ کیا کرتا ہے۔ مہم کے رہنماؤں نے کہا کہ ان ہدف مغربی کنارا ہے تاکہ وہاں پہنچ کر عالمی برادری کو اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں جاری مظالم کے حوالے سے پیغام بھیجا جا سکے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.