فلسطین کےایک ممتازعالم دین اور فلسطینی مزاحمتی کمیٹیز کے جنرل سیکرٹری الشیخ زھیر القیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل صرف فلسطینیوں ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا کھلا دشمن ہے،
یہی وجہ ہے کہ صہیونی دشمن کےخلاف جہاد فلسطینی عوام اور تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی عالم دین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے وطن کی آزادی کا واحد راستہ مسلح جدو جہد میں مضمر ہے۔ ہمیں بہ حیثیت فلسطینی شہری اور مسلمان ہونے کے صہیونی دشمن کےخلاف جہاد کی تمام شکلوں کو اپنانا ہو گا۔ انہوں نےکہا کہ فلسطینیوں کے پاس اپنے سلب شدہ حقوق کے حصول کا جہاد کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔
الشیخ القیسی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن نے لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے طاقت کے ذریعےبے گھر کر کے انہیں دیس دیس کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور رکھا ہے۔ ہمارے ہزاروں نوجوان اور بھائی صہیونی جیلوں میں قید ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ اسرائیل یہ سب کچھ اپنے ناجائز دفاع کے لیے کر رہا ہے جبکہ فلسطینی اپنی جائز آزادی کے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ انہیں بھی صہیونی دشمن کےخلاف پوری قوت کے استعمال کا پورا پورا حق ہے۔
یہودیوں کو”خبیث” اور ناپاک قوم قرارد یتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ناپاک لوگ ہمارے قبلہ اول کی روزمرہ کی بنیاد پر بے حرمتی کرتے ہیں، لیکن صہیونیوں کے ان مظالم پر نہ صرف عالمی برادری خاموش تماشائی ہے بلکہ مسلم امہ بھی غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اور مسلمانوں کی خاموشی سے ناپاک یہودیوں کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی حوصلہ افزائی مل رہی ہےاور وہ بڑھ چڑھ کر قبلہ اول اور بیت المقدس پر حملے کر رہے ہیں۔