اسرائیلی ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل امیر ایشل نے عسکری تربیت میں حصہ لینے والے تمام ایف سولہ طیاروں کی پروازیں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ اقدام ایف سولہ طیاروں میں فنی خرابی کے باعث اٹھایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ طیاروں میں سے کسی ایک میں مقبوضہ فلسطین کے فوجی اڈے ”رامات ڈیوڈ” پر لینڈنگ کرتے ہوئے فنی خرابی آگئی تھی جو اس قدر شدید تھی کہ پائلٹ اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کو طیارے سے چھلانگ لگانا پڑی ۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے مخصوص تیکنیکی عملے نے طیاروں کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے اور فنی خرابی کی وجہ جاننے اور اس خرابی کو دور کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
