مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت سیاحت وآثار قدیمہ کے سیکرٹری تعلقات عامہ احمد عامر نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر آٹھ اہم تاریخی مقامات ہیں۔ تباہ کن بارشوں اور برفباری کے باعث یہ تمام مقامات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے بعض تاریخی مقامات کے کئی پرانے حصے منہدم ہوگئے ہیں جبکہ بیشتر عمارتوں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔
احمد عامر نے بتایا بارشوں اور برف باری سے متاثرہ مقامات میں غزہ میں واقع بیزنطینی دور کا چرچ، ترک عثمانی دور کا "پاشا محل”، "ٹیلہ ام عامر”، "ٹیلہ رفح”، ٹیلہ سکون اور "ٹیلہ العجول” میں پانی داخل ہونے سے نہ صرف ان کے اندرونی مقامات ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں بلکہ پرانی عمارتوں کی دیواریں بھی منہدم ہوچکی ہیں۔ کئی مقامات پر شگاف پڑنے سے تاریخی مقامات کی دیواریں بیٹھ گئی ہیں۔
