رپورٹ کے مطابق پیر کے دن صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں نے باب المغاربہ سے مسجد الاقصی پر حملہ اور مسلمانوں کے قبلہ اوّل کی توہین کی ایک بار پھر کوشش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی میں موجود فلسطینی نمازیوں نے مزاحمت کی اور صیہونیوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
اسی کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ مسجد الاقصی کے گیٹ پر تعینات صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں نماز کے لئے جانے والے فلسطینیوں پر کچھ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتفاضہ قدس جاری رہنے کے پیش نظر صیہونی فوج نے ریزرو فورس کے چار بٹالین فوجیوں کو غرب اردن روانہ کیا ہے۔