یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے گاوں بنی نعیم میں فلسطینیوں کے سیکڑوں زیتون کے قدیم درختوں کو تباہ کرددیا
فلسطین میں یہودی آبادکاری کےخلاف کام کرنے والے کارکن راتب الجابور نے بتایا ہے کہ صیہونی حکام نے گزشتہ مہینے میں فلسطینوں کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ آئندہ ماہ ان کی بنی نعیم کی چارہزار آٹھ سو دونم زمین (دونم زمینی رقبہ ماپنے کے لیے ایک پیمائشی اکائی) کو ضبط کرلیا جائے گا جبکہ زمین پر کسی بھی قسم کے کام کو فوری طورپر روکنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے تھے۔ راتب الجابور نے مزید بتایا کہ کاٹے جانے والے درختوں میں بعض80 اور بعض 100سال سے پرانے تھے جو خالصتا فلسطینیوں کی ملکیت تھے۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں تقریبا 46 فیصد علاقے پر تقریبا 427 غیر قانونی یہودی بستیاں تعمیر کی ہیں جہاں ایک اندازے کے مطابق تقریبا سات لاکھ صہیونی آباد کار مقیم ہیں جو تقریبا روزانہ فلسطینیوں اور انکی املاک پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

