(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی پولیس نے چھاپہ مارکارروائیوں میں تین فلسطینی بچوں بدترین تشدد کے بعد اغواء کرلیا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی پولیس نے فوج کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر العیسویہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا ، گھروں میں سرچ آپریشن کے نام پر روایتی لوٹ مار اور توڑپھوڑ کے بعد تین فلسطینی بچوں کو سرے عام بدترین تشدد کے بعد بغیر کسی جرم کے اپنے ہمراہ لے گئی ۔
صیہونی پولیس کے ہاتھوں مغوی بچوں کی شناخت 15 سالہ عمر محمود ، 16 سالہ وسیم داری اور 11سالہ اسماعیل مھاسین کے ناموں سے ہوئی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر فلسطینی بستیوں میں لوٹ مار اور گرفتاریاں جاری ہیں جس کے رد عمل میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں معمول بن گئی ہیں جبکہ اسرائیل فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر زہریلی گیس ، ربڑ کی گولیوں کے ساتھ دھاتی گولیوں کا آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی اور شہید ہوچکے ہیں ۔