مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصٰی میں گھس کر ایک فلسطینی خاتون نمازی کوگرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ فراس الدبس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی خاتون نمازی کا تعاقب کیا اور اسے مسجد اقصیٰ سے حراست میں لے لیا۔
فراس الدبس نے بتایا کہ حراست میں لی گئی لڑکی بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ رائد صلاح کی بھانچی منتھیٰ امارہ ہیں۔ حراست میں لینے کے بعد انہیں القشلہ کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔