• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ ) کے تحلیل ہونےکا خدشہ

اتوار 23-08-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ ) کے تحلیل ہونےکا خدشہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی مخلوط حکومت کی دو بڑی حکومتی فریقین  نیتن یاھو کی لیکوڈپارٹی اور بینی گینٹز کی بلیو اینڈوائٹ پارٹی کے درمیان جاری تنازعات کے تناظر میں ہفتہ  وار اجلاس ایک بار پھر منسوخ کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی معروف اخبار معاریف کی رپورٹ کےمطابق دونوں جماعتوں کے درمیان متعدد معاملات پراختلافات قائم ہیں  جن میں سےبڑے اختلافات میں ریاستی بجٹ اور غرب اردن پر اسرائیلی علمداری شامل ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر پیر کی رات تک”ریاستی بجٹ” کے حوالے سے دونوں جماعتوں کے مابین بحران حل نہیں ہوا تو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ ) خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کی پارٹی لیکوڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا  مخلوط حکومت کے دونوں فریقن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے فرائض  کی انجام دہی میں  مجرمانہ غفلت کررہی ہے ،  انھوں نے  اسرائیلی وزیرگابی  اشکنازی  اور  وزیراعظم نیتن یاہو پر متحدہ عرب امارات سے خارجہ اور فوج کے وزراء سے رابطوں کو  حکومتی ذمہ داران سے چھپانے پر تنقید کرتے ہوئے کہاانہوں نے غیر ذمہ داری سے کام لیا۔

انھوں نے اسرائیلی وزیرجنگ اور سابق اسرائیلی آرمی چیف بینی گینٹز پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینی گینٹز نے ب چیف آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تو وہ سیکیورٹی سے متعلق معلومات کو لیک کرنے اور سیاسی سطح کے خلاف کام کرنے کے دو معاملات میں ملوث تھا۔

Tags: بینی گینٹزصیہونی ریاستکنیسٹگابی اشکنازیلیکوڈ پارٹینیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.