(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نو منتخب امریکی صدر کے عہدہ صدرات سنبھالنے سے قبل صیہونی ریاست عرب ممالک سے اپنے روابط کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی ہواہشمند ہے۔
تفصیلات کےمطابق صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو آئندہ چند ہفتوں کے دوران مصر کا دورہ کریںگے جہاں وہ مصری صدر اور سابق آرمی چیف عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گےا س دورے کا مقصد دونوں ملکوںکے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔
اسرائیلی اخبار نے سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل اپنے نامکمل منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد دوسرے عرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی بھی کوشش کی جارہی ہے ، نیتن یاھو کا مصر کا دورہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے اسرائیل مصر کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ نیتن یاھو نے سنہ 2010ء کو مصر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوںنے سابق مصری صدر حسنی مبارک سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نمائوںنے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔