• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے

منگل 16-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0327
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور جنین میں آج سوموار کے روز قابض صہیونی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں تیس کے قریب شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے نہتے فلسطینی بچوں اور خواتین کو بھی زدو کوب کیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الامعری پناہ گزین کیمپ سے البیرہ شہر تک فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں 28 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

وزارت صحت کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں بعض فلسطینیوں کو گہرے زخم آئے ہیں۔ رام اللہ کے ایک اسپتال میں لائے گئے ایک زخمی کے سرمیں گولی لگی ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

البیرہ سے مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے تلاشی کے دوران ایمن ابو عرب اور اس کے بیٹے سمیت تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ایمن کے گھر پرچھاپے کے بعد اس کے مکان کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

اور مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں العرقہ کے مقام پر فلسطینیوں اورقابض اسرائیلی فورسز کے درمین جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں دو فلسطینی بچوں کی شہادت کے خلاف فلسطینیوں کا رد عمل ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جنین میں دو فلسطینی بچے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے رد عمل میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصیہونی فوجیوں کی جارحیت میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.