• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا

اتوار 27-12-2015
in فلسطین
0
Hawara 2Pales
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی شہری کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب وہ یہودی فوجیوں کو اپنی کار تلے کلچنے کی کوشش کررہا تھا تاہم فلسطینی ذرائع نے صہیونی فوج کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ہفتے کی شام مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ چوکی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک کار پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار میں موجود ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

ایک دوسرے عینی شاہد نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کو ہلال احمر فلسطین کی ایک ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی شہری کی شناخت 56 سالہ ماہر حسنی الجابی کے نام سے کی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری پراسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھانے کا الزام قطعی بے بنیاد ہے۔ گاڑی کی ٹکر سے کوئی یہودی آباد کار زخمی نہیں ہوا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصیہونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.