مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی 28 سالہ فلسطینی ابراہیم محمد عودہ درباس کو 30 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ درباس کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے العیساویہ سے ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ابراہیم درباس کو 10 دسمبر 2018ء کو حراست میں لیا تھا۔ پانچ ماہ قید کےدوران اس کےخلاف مقدمہ چلایا گیا۔ اس سے قبل وہ چار سال تک جیل میں قید کاٹ چکے ہیں۔
درباس پر کالعدم تنظیم کے ساتھ تعلق اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور اسے 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔