جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کی فوجی عدالت ’’سالم‘‘ سےچار فلسطینیوں کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی عدالت سے چاروں فلسطینیوں کو قید اور جرمانوں کی سزائیں دی گئیں۔
کلب برائے اسیران کے مندوب ایاد محامید نے اتوار کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوجی عدالت نے جنین سے تعلق رکھنے والے نورالدین عبدالطیف حمادہ کو 45 ماہ قید اور 3 ہزار شیکل جرمانہ، اسیر سعید ابو زینہ کو 26 ماہ قید اور 4000 شیکل جرمانہ،ایھاب ابو الھیجاء کو 20 ماہ قید اور 3000 شیکل جرمانہ اور سامی العلو کو 12 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔