(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوجیوں نے العراقیب گاوں کے باشندوں کے عارضی خیمے بھی اکھاڑ پھینکے اوران خیموں میں موجود سازوساما ن بھی لوٹ لیا۔
گزشتہ روز صیہونی فوج نے بھاری میشنری اور بلڈوزروں کی مدد سے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری شروع کی ور سیکڑوں فلسطینیوں کو ایک مرتبہ پھر سخت موسم کے باوجود ان کی کچی جھونپڑیوں سے بھی محروم کردیا گیا۔
صیہونی فوج گزشتہ سات سالوں سے العراقیب گاؤں کو تواتر کے ساتھ اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنا رہی ہے اور اب تک اسے 177 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل جنوبی فلسطین کے ان عرب دیہاتوں کے باشندوں کو صدیوں سے وہاں قیام پذیر ہونے کے باوجود غیرریاستی باشندے قرار دے کروہاں سے نکالنا اوران کی املاک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔