رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے ’’ریمون‘‘ جیل میں داخل ہو کر نہتے فلسطینی اسیران کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے کمانڈوز نے ریمون جیل میں گھس کر وارڈ نمبر ایک میں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس جیل میں 120 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی 22 سے زائد جیلوں میں 6500 فلسطینی اسیران پابند سلاسل ہیں۔ ان اسیران میں 250 فلسطینی بچے، 54 خواتین، فلسطینی پارلیمنٹ کے 8 ارکان، 27 صحافی،450 انتظامی قیدی 750 مریض شامل ہیں۔