(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کا صیہونی فوج کے خلاف احتجاج ، پرتشدد جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقو ں جن میں جنین اور الخلیل سمیت مضافاتی علاقے شامل ہیں ان پر تلاشی کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہے، صیہونی فوج کے بلاجواز چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف مثلث الشہداء قبضے کے رہائشوں نے قابض فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور پتھراؤکیا۔
صیہونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے براہ راست فائرنگ اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کےنتیجےمیں کم سے کم 8 فلسطینی باشندے زخمی اور متعدد بے ہوش ہوگئے ۔