غرب اردن (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج بدھ کے روز چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 19 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر ابو مشعل کے مقام پر سے 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کو صیہونی آباد کاروں پر حملوں پر متنبہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دیر ابو مشعل میں گھر گھر تلاشی کے دوران علی راسم البرغوثی، محمد المالکن، براٰء ذیب الھندی، محمد رشاد زھران، محمود نافع، اکرم فاتح سمحان، عادل ھیثم عطاء، یوسف نظمی عطاء، منصور عطا، احمد عطا اور محمد البیطار کو حراست میں لے لیا۔
ادھر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے محمود ولید اللحام اور معالی کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران فواد بشارات کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جنین میں تلاشی کےدوران قسم باسل جبارین اور سلطان العامر کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے غرب کے شمالی شہرجنین، جنوبی شہر الخلیل اور دیگر علاقوں میں تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔