(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوںمیں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ روز قابض فوج نے ایک خاتون سمیت 10 فلسطینی شہریوں کو گرفتارکرلیا۔
ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر حالیہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کےتحت تین ماہ کی قید کاٹ کر آنے والے عباس نصر اور ان کے بھائی نعیم رمضان نصر کو قصبہ نعمہ سے گرفتارکرلیا، بیت ریما قصبے دو نوجوانوں ، ناصر عبد اللطیف البرغوتی کو گرفتار کیا ، اور اسی قصبے سے انتظامی حراست کے تحت قید کاٹنےوالے رامی البرغوتی کو حراست میں لیا ، گرفتاری سے قبل صیہونی فوج نے رامی البرغوثی کے گھر پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران لوٹ مار کی اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
قابض فورسز نےمقبوضہ بیت المقدس کے علاقے دیر غسانہ سے 27 سالہ صلاح بسام البرغوتی کو گرفتار کیا ، جبل المولیٰ سے محمد عبیداللہ اور بدر سعید کو گرفتارکیا جبکہ مغربی کنارے کے پنا ہ گزین کیمپ سے ایک خاتون بشریٰ الرامی سمیت چار دیگر فلسطینیوں کو گرفتارکیا ۔