علی الصبح اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے علاقے كفر راعی سے 2 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج نے علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے علاقے كفر راعی میں یوسف العطرش کے گھر پر دھاوا بولا گھرمیں روایتی توڑپھوڑ اور مکینوں کو ذدوکوب کرنے کے بعد گرفتار کرکےلے گئے، دوسرے واقع میں صیہونی فورسز نے کفر راعی کے ہی علاقے سے محمد السعدی کے گھر پر دھاوا بولا اور وہی روایتی بربریت کے بعد گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔
یادرہے کہ گزشتہ رات بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بربریت ، انتظامی قید اور بے وجہ گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد سمیر عبید شہید ہوگیا جبکہ کم سے کم 5 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔