رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں سوموار کو اسرائیلی فوج نے کریک ڈاؤن کے دوران 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے شمالی شہر مشرقی طوباس میں طمون کے مقام پر چھاپے کےد وران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شناخت عبداللہ جہاد بنی عودہ، آدم عبدالعزیز بنی عودہ اور محمد عبدالعزیز بشارات کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے طوباس کے مقام پر دو فلسطینیوں یاسر دراغمہ، ایھاب محمد رشید دراغمہ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں انس ابو ریان ، قیس الغول ثائر مرعی بنی غرہ اور بہاء جمیل رحال کو حراست میں لے لیا۔
مشرقی قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے کفر قدوم کے مقام پر چھاپے کےدوران محمود عبدالقادر شتیوی اور عقل شتیو کو حراست میں لے لیا۔
صیہونی فوج نےبیت فجار کے مقام پر تین فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔