رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے کم سے کم 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ غرب اردن کے شہر جنین میں تلاشی کے دوران اسامہ ترکمان۔ حسام ابو عطیہ، علاوۃ ،45 سالہ برکات عمر ناجی العمری اور ھشام ابو فرحہ کو حراست میں لے لیا۔
ادھر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے حوسان قصبے میں تلاشی کے دوران محمد علی سباتین، عمرو عمران زعول اور قلقیلیہ سے چار فلسطینیوں ضیا رجب القدومی، یزین منتصر برہم ، ملک زکی اور محمد عمار بری کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمالی علاقے دیر مشعل میں تلاشی کےدوران ایک شہری کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ اس کی شناخت عمار ناصر حبیس کےنام سے کی گئی ہے۔