الخلیل (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ گھروں کی توڑپھوڑ اور گھروں میں گھس کر لوٹ مارکی۔
رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے وسطی علاقے رام اللہ میں بیرزیت کے مقام پر تلاشی کے دوران فلسطینی طالب علم وعد فقہا کو حراست میں لے لیا گیا۔اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہرسلفیت میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مقامی رہنما الشیخ حسام حرب کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے سلفیت شہر سے عزیز ابراہیم فتاش، کمال حرب اور سعد مرعی، قلقیلیہ سے ممد وضاع عنایہ اور طولکرم سے ثائر خالد مطیر کو حراست میں لے لیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے شمالی شہر طوباس میں مسجد الکبیر میں چھاپے کے دوران صلاح دراغمہ اور رامی ایمن شریدہ کو حراست میں لیا۔
شمالی اریحا سے فصائل سے طالب علم علی عبیات اور عماد علی عبیات کو حراست میں لے لیا گیا۔ شمالی القدس کے قلندیہ شہر کے رہائشی ثائر خالد مطیر کو حراست میں لیا گیا۔
ادھراسرائیلی فوج نے الخلیل کے شہر یطا سےصیہونی فوج نے حماس رہنما اور سابق اسیر عاطف رباع کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بیت لحم کے جنوبی قصبے خضر میں اسرائیلی فوج نےگھر گھر تلاشی کے دوران سابق اسیر جمال داؤد کو حراست میں لیا جب کہ ماھر الاطرش کی گاڑی قبضے میں لی گئی۔