• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے پر دہشتگردی جاری،خواتین بچوں سمیت متعدد گرفتار 

فوج نے متعدد گھروں کے سامان کو تباہ کر دیا اور چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا

جمعرات 06-02-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارہ: صیہونی فوج کے ڈرون کی فائرنگ تین فلسطینی شہید
0
SHARES
1
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی خبررساں ایجنسی "وفا” نے بتایا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے بدھ کے روز بھی مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ میں فلسطینی شہریوں کے گھروں میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے متعدد گھروں کے سامان کو تباہ کر دیا اور چھاپوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ نیز، کیمپ کے ارد گرد کے علاقے میں خاندانوں کو ان کے گھروں سے باہر نکال دیا گیا اور ان گھروں کو فوجی بیرکوں اور سنائپرز کے لیے مراکز کے طور پر استعمال کیا گیا۔

چوتھے روز بھی، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے الفارعہ کیمپ اور طمون شہر کا محاصرہ اور یلغار جاری رکھی ہے، جبکہ اس علاقے میں ان کی فوجی موجودگی کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر اور ڈرون آسمان میں گشت کر رہے ہیں۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہمغربی کنارہمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.