(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نےالزام لگایا ہے کہ فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر تیزدھار آلے سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
صیہونی ریاست کے میڈیا نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل کے جنوبی علاقے عین الدلبہ کے قریب الفوار مہاجر کیمپ کے مرکزی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود صیہونی فوجیوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس کو اسرائیلی فوجیوں بےبروقت ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ نہیں کیا تھا، وہ اسرائیلی فوج کی وارننگ کے باوجود رکا نہیں تھا جس پر اسرائیلی فوجیوں نے پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔
واضح رہے کہ حملہ آور کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ۔