(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس پر اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائرکئے۔
گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے العیساویہ فلسطینیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں اپنے گھر کے باہر موجود 14 سالہ عمر احمد آنکھ میں ربڑ کی گولی لگنے کے باعث زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
گزشتہ کئی ماہ سے صیہونی فوج کی جانب سے العیساویہ کے رہائشوں جن میں بزرگ، خواتین اورنابالغ بچے بھی شامل ہیں ان کی کو صیہونی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بغیر کسی وجہ کے گرفتاریوں ، گھروں میں تلاشی کے نام پر لوٹ مار اور تشدد کے خلاف فلسطینی سڑکوں پر آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس کو منتشر کرنے کیلئے صیہونی فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئےبراہ راست فائرنگ کردی۔
اسرائیلی فوجی فائرنگ سے کم سے کم 12 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔