(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قصبے پر صیہونی فوج کے دھاوؤں کے خلاف مزاحمت پر قابض فوج نے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے ایک 12 سالہ فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع ھزحزمہ قصبے پر حملہ کیا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں نوجوانوں نے قابض فوج پرپتھراؤ کیا ۔
قابض فوج نے مزاحمت کاروں کو منتشر کرنے کیلئے براہ راست فائرنگ اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نیتجے میں حمزہ القبوض زخمی ہوگیا جبکہ متعدد آنسو گیس کے باعث بے ہوش ہوگئے جن کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔