رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کے رام اللہ کے شمال مغرب میں مزرع الغربيۃ دیہاتوں پر چھاپوں کے دوران فلسطینی نوجوان حنا ابو قرع سینے پر پلاسٹک کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔
اسرائیلی فوج اور درجنوں فلسطینی نوجوانوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جو حملہ آور اسرائیلی فوج کا سامنا کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بغیر کسی وجہ کے دیہات میں متعدد دکانوں پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی۔