رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز چھاپوں کے دوران آٹھ فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے اسرائیلی اہداف پر حملوں میں ملوث 8 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔
مقامی ذرائع نے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ نابلس، سلفیت اور قلقیلیہ میں مختلف گھروں کی تلاشی لی اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔
انہوں نے کہا کہ چھاپوں میں 8 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک 16 سالہ لڑکا اور اپنی سزا پوری کر کے اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والا ایک سابق قیدی بھی شامل ہے۔