رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں قبلہ اوّل کے دفاع اور اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے نذرآتش کیے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں نکالی جانے والی ریلیوں پر اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ’’ٹوٹو‘‘ نامی ایک بندوق سے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلائیں۔ اس کے علاوہ زہریلی آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
رام اللہ میں نکالی گئی ریلی کے دوران فلسطینی مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف اور فلسطین میں امریکا کے نام نہاد امن منصوبے ’’صدی کی ڈیل‘‘ کے خلاف نعرے درج تھے۔
رام اللہ میں فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج نے دھاتی گولیوں سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی دم گھٹنے سے زخمی ہوگئے۔