رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی کمانڈو یونٹوں کے درجنوں اہلکاروں نے ’’عوفر‘‘ جیل میں فلسطینی اسیران پر دھاوا بول دیا اور قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 100 سےزائد فلسطینی قیدی زخمی ہوگئے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی ’’المزاڈا‘‘،’ ڈرور‘ اور الیماز یونٹ کے اہلکاروں نے قیدیوں کے عقوبت خانوں میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد قیدی زخمی ہوگئے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی قیدیوں کو ان کے کمروں سے باہر نکالنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ،دھاتی گولیوں اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد درجنوں قیدی زخمی ہوگئے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی فوجی کمانڈوز نے بڑے پیمانے پر جیل میں تلاشی لی اور تلاشی کی آڑ میں قیدیوں کے کمروں میں موجود سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔
خیال رہے کہ عوفرجیل میں چند روز قبل بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔ عوفر جیل میں 1200 سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔