• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج کا اسپتال اور زخمیوں پر بمباری کرنے کا اعتراف

اسرائیل نے ثبوت پیش کیے بغٰر دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایمبولینسز حماس کے زخمیوں کو لا رہی تھیں جس میں اسلحہ بھی بھی موجود تھا

ہفتہ 04-11-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
صیہونی فوج کا اسپتال اور زخمیوں پر بمباری کرنے کا اعتراف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے غزہ کے شدید زخمیوں کو سرحد پر قائم موبائل اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی  اور روانگی کے دوران زخمیوں کی ایمبولینسز پر وحشیانہ بمباری کردی جس کے نتیجےمیں بچوں اور خواتین سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا اسرائیل نے زخمیوں سمیت ایمبولینسز پر بمباری کا اعتراف بھی کر لیا ہےحملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید ہونے کی تصدیق تو گئی ہے لیکن متعین تعداد نہیں بتا گئی۔ البتہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والی ایمبولینسز کے نزدیک بے حس وحرکت فلسطینی لاشے ضرور دیکھے جا سکتے ہیں۔

تاہم غاصب صیہونی ریاست  نے بغیر کوئی ثبوت پیش کیے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایمبولینسز حماس کے زخمیوں کو لا رہی تھیں اور ان میں اسلحہ بھی دوسری جگہوں پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ ایمبولینس پر حملے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ  اسرائیل نے ایمبولیسوں کے ایک قافلے کا نشانہ بنایا۔ ان ایمبلینسوں پر بمباری غزہ کے سب سے بڑے ‘الشفا ہسپتال’ کے باہر والے گیٹ کے قریب سے شروع کی گئی اور راستے میں بھی کئی جگہوں پر بمباری کی گئی۔

Tags: اسرائیلیبمباریشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.