(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر بعدازاں اغواء کر لیا۔
قبضے میں ایک نوجوان ، محمد خواجہ ، نعلین سے گرفتار ہوا ، جب وہ مقبوضہ بیت المقدس میں تھا
آج صبح صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کےمختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی اور اس دوران فلسطینی پولیس کے 12 اہلکاروں کو گرفتارکیا جبکہ ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کرلیا
گرفتارہونے والے پولیس اہلکاروں کے حوالے سے کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ اغواء ہونےوالے نوجوان کی شناخت محمد خواجہ کے نام سے ہوئی ہے جو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے نعلین کا رہائشی ہے جس کو اغواکے وقت سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔