(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد سےبے دخل کرتے ہوئے مسجد کے احاطے میں عارضی چیک پوسٹ قائم کرلی۔
مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل میں جبل الرحمہ کے مقام پر قائم مسجد الريان پر دھاوا بولا اور مسلمان عبادت گزاروں کو مسجد سے بے دخل کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو چیکنگ کے نام پر حراساں کرنے کے ساتھ مسجد کا تقدد پامال کرتے ہوئے ایک عارضی چیک پوسٹ قائم کرلی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں چیک پوسٹ قائم کرنے کا بنیادی مقصد علاقے سے فلسطینوں کو بےدخل کرنے کی صیہونی پالیسی کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی پر بھی صیہونی قبضے کی مذموم کوشیشں جاری ہیں جس کے تحت شرپسند صیہونی آباد کاروں اکثرو بیشتر مسجد میں داخل ہوکر مسجد میں یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجد کی بے حرمتی کرتے ہیں۔