(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوجیوں نے مویشیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے جانوروں کو واپس لانا چاہتے ہیں تو انہیں مالی جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کی مشرقی علاقے الرشائد ہ قصبے سےفلسطینی شہریوں سلامہ یونس اور محمد مصطفی کے ملکیتی اونٹوں اور بھیڑوں کے ریوڑکو ضبط کرلیا۔
الرشایدہ نے یہ بھی کہا کہ صہیونی فوجیوں نے صوبہ اریحا کے الجفتلک گاؤں سے اونٹوں کو پکڑا اور ضبطی کا جواز پیش کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ جانوروں کو اسرائیل کے فطری ریزرو کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوجیوں نے اونٹوں کے مالکان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ اپنے جانوروں کو واپس لانا چاہتے ہیں تو انہیں مالی جرمانہ ادا کیا جائے۔